8 اکتوبر 2012 - 20:30

طالبان نے افغانستان میں مزید تین امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا -

ابنا: طالبان کے ترجمان ذبیح ا۔۔۔ مجاہد نے آج دعوی کیا کہ طالبان جنگجوؤں نے افغانستان کے مشرق میں واقع صوبۂ لوگر کے  برکی برک ضلع کے قریب امریکی فوجیوں پر حملہ کیا جسکے نتیجے میں تین امریک فوجی ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے –دوسری جانب طالبان کے ایک اور ترجمان قاری یوسف احمدی نے بھی کہا کہ طالبان نے کل رات قندہار میں ایک حملے کے دوران گیارہ فوجی گاڑیوں کو دھماکے سے تباہ کیا- احمدی نے اس حملے کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں دی -...../169